اتوار, مئی 19, 2024
اشتہار

’اے آر وائی نیوز کا این او سی منسوخ کرنا توہین عدالت ہے‘

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور ماہر قانون بابر اعوان کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے اے آر وائی نیوز کا این او سی منسوخ کرنا سندھ ہائی کورٹ کے فیصلے کی خلاف ورزی ہے۔

بابر اعوان نے چینل کا این او سی منسوخ کرنے کے حکومتی فیصلے کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔ انہوں نے کہا کہ 4 ہزار خاندانوں کا معاشی قتل کیا گیا ہے، موجودہ حکومت جھوٹ کے علاوہ کچھ نہیں کرتی۔

اے آر وائی نیوز براہ راست دیکھیں

- Advertisement -

ماہر قانون نے کہا کہ این او سی منسوخ کرنے کی وجوہات بتائی جاتی ہیں، کسی چینل کا این او سی منسوخ کرنے سے پہلے وضاحت لی جاتی ہے، حکومت کی بدنیتی بالکل عیاں ہے، آزاد آوازوں کو دبانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا: ’آئین واضح کہتا ہے کہ کوئی جرم کرتا ہے تو اس سے بھی وضاحت لی جاتی ہے، میری نظر میں حکومت کا فیصلہ سندھ ہائی کورٹ کے فیصلے کی خلاف ورزی ہے، این او سی منسوخ کرنے کا مطلب عدالت کی توہین کی گئی ہے‘۔

انہوں نے کہا کہ این او سی منسوخ کرنے کے فیصلے کی شدید مذمت کرتا ہوں، این او سی منسوخی کے لیے باضابطہ درخواست کی ضرورت ہوتی ہے، یہ درخواست کس نے دی ہے حکومت وضاحت کرے، درخواست جس نے بھی دی ہے اس کو سامنے لانا چاہیے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں