ہفتہ, مارچ 15, 2025
اشتہار

شاہ رخ خان ’ڈارلنگز‘ میں کون سا کردار نبھانے کے خواہش مند تھے؟

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: بالی وڈ کے سُپر اسٹار شاہ رخ خان عالیہ بھٹ اور وجے ورما کی نئی ریلیز ہونے والی فلم ’ڈارلنگز‘ میں کون سا کردار نبھانے کے خواہش مند تھے۔ اس متعلق وجے ورما نے انکشاف کیا ہے۔

وجے ورما نے اپنے حالیہ انٹرویو میں فلم سے متعلق گفتگو میں بتایا: ’مجھے ’حمزہ‘ کا کردار ادا کرنا بالکل پسند نہیں تھا کیوں کہ اس سے میری شخصیت متاثر ہوئی اور لوگوں کے ذہنوں میں میری غلط تصویر بن گئی‘۔

اداکار نے بتایا کہ شاہ رخ خان نے فلم کا اسکرپٹ پڑھتے ہی کہا ’اگر میں جوان ہوتا تو ’حمزہ‘ کا کردار ادا کرتا‘۔ انہوں نے کہا کہ بالی وڈ کے سُپر اسٹار کے منہ سے اس طرح کی بات سننا میرے لیے کافی دلچسپ تھا۔

مزید پڑھیں: عالیہ بھٹ ’ڈارلنگز‘ کیخلاف بائیکاٹ مہم پر بول پڑیں

وجے ورما نے ’حمزہ‘ کا کردار نبھانے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ میں نے محسوس کیا کہ جب ایک سُپر اسٹار اس کردار کو نبھانے کے خواہش مند ہیں مجھے بھی قبول کر لینا چاہیے۔

انہوں نے بتایا کہ جب فلم کی اسکرینگ سے فارغ ہوئے تو عالیہ بھٹ نے مجھے پریشان دیکھ کر پوچھا: ’تم ٹھیک تو ہو نا‘، میں نے جواب میں کہا کہ مجھے ڈر ہے کہیں ’حمزہ‘ کا کردار نبھا کر میرا کیریئر متاثر نہ ہو جائے۔

فلم ’ڈارلنگز‘ 5 اگست کو نیٹ فلکس پر ریلیز کی گئی جس کی کہانی گھریلو تشدد پر مبنی ہے۔ اس میں عالیہ بھٹ نے (بدرالنسا)، وجے ورما نے (حمزہ) اور شیفالی شاہ نے بدرالنسا کی والدہ کا مرکزی کردار ادا کیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں