اشتہار

ملزمان کو درزی کی دکان سے خواتین کے کپڑے چوری کرنا مہنگا پڑگیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: شہر قائد میں ملزمان کے ایک گروہ کو درزی کی دکان سے خواتین کے کپڑے چوری کرنا مہنگا پڑگیا۔ ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔

پولیس نے درزی کی دکان میں واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزمان کو شناخت کر کے گرفتار کرلیا۔ دو رکنی گروہ نے کلفٹن میں چند روز قبل درزی کی دکان کا صفایا کیا تھا۔ انہوں نے دکان سے رقم، موبائل فون اور خواتین کے کپڑے چرائے تھے۔

پولیس نے ملزمان سے اسلحہ، موبائل فون اور خواتین کے کپڑے سمیت موٹر سائیکل برآمد کرلی۔

- Advertisement -

عید الفطر سے قبل اسلام آباد میں درزی کی دکان سے ڈکیتی نے خواتین کو بڑا دھچکا پہنچایا تھا۔ ملزمان درزی کو یرغمال بنا کر لاکھوں روپے کے کپڑے لوٹ کر فرار ہوگئے تھے۔

درزی کا کہنا تھا کہ میں اس علاقے میں گزشتہ 20 سالوں سے کام کر رہا ہوں، گاہک مہنگے برانڈ والے کپڑے سلانے لاتے ہیں، اب میں خواتین کو کیا جواب دوں گا؟

دکان میں کام کرنے والے ایک ملازم نے بتایا تھا کہ ڈاکوؤں نے ہمیں مارا، پیٹا اور رسیوں سے باندھا، ہمیں خاموش رہنے کو کہا۔

Comments

اہم ترین

سلمان لودھی
سلمان لودھی
سلمان لودھی اے آر وائی نیوز کراچی کے کرائم رپورٹر ہیں۔

مزید خبریں