تازہ ترین

اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 1.1 ارب ڈالر موصول

کراچی: اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 1.1...

سابق وزیراعظم شاہد خاقان کے سر پر لٹکی نیب کی تلوار ہٹ گئی

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے سر پر لٹکی...

پیٹرول یکم مئی سے کتنے روپے سستا ہوگا؟ شہریوں کے لیے بڑا اعلان

اسلام آباد: یکم مئی سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں...

وزیراعظم شہبازشریف کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے اہم ملاقات

ریاض: وزیراعظم شہبازشریف کی سعودی ولی عہد اور...

پاکستان کیلیے آئی ایم ایف کی 1.1 ارب ڈالر کی قسط منظور

عالمی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف بورڈ نے پاکستان...

نوازشریف ابھی استعفیٰ نہ دیں،تحریک گھرگھرپہنچادونگا، عمران خان

اسلام آباد: عمران خان نے کہا کہ جنرل جیلانی اورضیاءکی نرسری میں نہیں پلابڑھا نوازشریف ابھی استعفیٰ نہ دیں،تحریک گھر گھر پہنچادونگا۔

لاہور میں جلسہ عام سے خطاب کے دوران عمران خان  نےکہاکہ برطانیہ میں دیکھا کہ جب بھی کوئی ناانصافی ہوتی تو عوام کھڑے ہوجاتے تھے، انہوں نے پاکستان کو عروج سے زوال کی جانب جاتے ہوئے دیکھا ہے، حکمران آتے گئے اور اپنی باریاں لیتے رہے، 18 سال سے وہ کہتے تھے کہ نواز شریف اور آصف زرداری بھائی بھائی ہیں لیکن قوم سوئی ہوئی تھی۔ 2 خاندانوں کے اربوں ڈالر بیرون ملک ہیں۔ نواز شریف کا بیٹا لندن میں 800 کروڑ روپے کے فلیٹ میں رہتا ہے، ان کی 18 برس کی جدو جہد ایک جانب اور کنٹینر میں گزارے 45 ایک جانب ہے، وہ اللہ تعالٰی کے شکر گزار ہیں کہ قوم اب جاگ گئی ہے، حمزہ شہباز سے لاہور اور نواز شریف کے ساتھ نیو یارک میں جو ہوا اس سے انہیں خوشی ہوئی۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ عظیم قوم بننے کیلئے ہمیں خود کو بدلنا ہوگا، سچ بولنا ہوگا، سچ ايک چھوٹے انسان کو بڑا بناديتا ہے، بزدل انسان کبھی بڑے کام نہيں کرسکتا، جمعرات کو میانوالی اور اس کے بعد ملتان میں جلسہ کریں گے۔

عمران خان نے کہا کہ دھاندلی کو اب الیکشن کمیشن نے بھی تسلیم کر لیا ہے۔ الیکشن کمیشن کی رپورٹ عوام کے دبائو کی وجہ سے سامنے لائی گئی ہے جس میں واضع طور پر کہا گیا ہے کہ آخری وقت میں پولنگ سٹیشن بدل دیے گئے تھے۔ تحریک انصاف کی سونامی کو دیکھ کر الیکشن سے دو دن قبل جعلی بیلٹ پیپر چھپوائے گئے۔

ان کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن نے ابھی تک فارم 14 کو ویب سائٹ پر نہیں ڈالا کیونکہ اسے ویب سائٹ پر ڈالنے سے ریٹرننگ افسران پکڑے جائیں گے، ان ریٹرننگ افسران کو پاکستان کا میر جعفر افتخار چودھری کنٹرول کر رہا تھا، نواز شریف نے اپنی تقریر میں ریٹرننگ افسران سے کہا کہ مجھے اکثریت دلوائو۔ نواز شریف کی تقریر کے بعد یو این ڈی پی کے سسٹم کو جان بوجھ کر بند کر دیا گیا تھا۔

چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ میں نے کسی کے کاندھوں پر بیٹھ کر سیاست نہیں کی، میں جنرل جیلانی کی نرسری اور ضیاء الحق کی گود میں بیٹھ کر پروان نہیں چڑھا اور نہ ہی آئی ایس آئی سے کوئی رقم وصول کی، پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا کہ ایک وقت آئے گا کہ وزیراعظم کے گھر سے بھی ”گو نواز گو” کے نعرے گونجیں گے، جب تک مجھے انصاف نہیں ملے گا نواز شریف حکومت نہیں کر سکیں گے، خطاب کے آخر میں عمران خان نےجمعرات کومیانوالی میں جلسےکااعلان بھی کیا۔

Comments

- Advertisement -