اشتہار

نورا فتیحی کو بھتہ خوری اور منی لانڈرنگ کیس میں کلین چٹ مل گئی

اشتہار

حیرت انگیز

ملزم سکیش چندرا شیکھر کے خلاف بھتہ خوری اور منی لانڈرنگ کیس میں شاملِ تفتیش بالی وڈ اداکارہ نورا فتیحی کو کلین چٹ مل گئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق یہ دعویٰ نورا فتیحی کی ٹیم کی جانب سے کیا جا رہا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ دہلی پولیس کے مطابق نورا بھتہ خوری اور منی لانڈرنگ کیس میں ملوث نہیں ہیں اور وہ سکیش چندرا شیکھر کے جرائم سے ناواقف تھیں۔

مزید پڑھیں: جیکلین نے سکیش سے کیا کچھ حاصل کیا؟ تہلکہ خیز چارج شیٹ سامنے آگئی

- Advertisement -

ٹیم کا مزید کہنا تھا کہ دہلی پولیس کے تحقیقاتی ونگ کے ترجمان نے بتایا نورا فتیحی کو جیسے ہی ملزم کے جرائم کا علم ہوا وہ اس سے کنارہ کشی اختیار کرنے لگیں، کیس کی تحقیقات ابھی جاری ہیں اور اسے منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا۔

واضح رہے کہ نورا فتیحی کو جمعرات کے روز تفتیش کے لیے پولیس نے طلب کیا تھا جس کی تفصیلات سامنے نہیں آئیں تھیں۔ اس سے قبل انہیں 4 ستمبر کو طلب کیا گیا تھا جس میں اداکارہ نے 12 دسمبر 2020 سے پہلے ملزم سے کسی بھی قسم کا رابطہ رکھنے کی ترید کی تھی۔

نورا فتیحی نے ملزم کی جانب سے بی ایم ڈبلیو کار کا تحفہ قبول کرنے کی حامی بھری اور بعد میں لینے سے انکار کر دیا تھا۔ انہوں نے پولیس کو بتایا تھا کہ میں نے بوبی خان سے کہا کہ سکیش سے گاڑی لے لو کیوں کہ یہ اچھا موقع ہے، لیکن سکیش نے بوبی کو گاڑی دینے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ نورا کے علاوہ کسی کو گاڑی نہیں دوں گا۔ بوبی خان نورا فتیحی کا قریبی دوست ہے۔

مزید پڑھیں: نورا فتیحی سے 7 گھنٹے پوچھ گچھ

تفتیش میں پولیس نے جب ان سے ملزم کے ساتھ مہنگے تحائف کی لین دین سے متعلق دریافت کیا تو انہوں نے صاف انکار کر دیا اور کہا کہ ایسا کبھی نہیں ہوا۔ جبکہ ملزم پولیس بتا چکا ہے کہ اس نے نورا فتیحی کو چار مہنگے ہینڈ بیگ پیسوں سمیت بطور تحفہ دیے اور اداکارہ نے خود بیگ کو ممبئی مال میں پسند کیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں