تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

جیکلین نے سکیش سے کیا کچھ حاصل کیا؟ تہلکہ خیز چارج شیٹ سامنے آگئی

ممبئی: بالی وڈ کی معروف اداکارہ جیکلین فرنانڈز کے خلاف منی لانڈرنگ کیس میں تہلکہ خیز چارج شیٹ پیش کر دی گئی جس کے بعد ان کی گرفتاری کا بھی امکان ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق جیکلین فرنانڈز مجرم سکیش چندرا شیکھر کے خلاف منی لانڈرنگ کیس میں نامزد ہیں اور آج سرکاری تحقیقاتی ایجنسی انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے چارج شیٹ پیش کر دی ہے۔

چارج شیٹ میں کہا گیا: ’جیکلین نے بتایا کہ وہ سکیش چندرا کو نہیں جانتیں، دراصل انہوں نے غلط بیانی کی۔ وہ ملزم کے جرائم سے واقف ہونے کے باوجود نہ صرف اس کی دوست رہیں بلکہ مہنگے تحائف بھی وصول کیے۔ انہوں نے جان بوجھ کر ملزم کے جرائم پر پردہ ڈالا اور مالی فوائد حاصل کیے۔ جیکلین کے ہیئر اسٹائلسٹ شان نے 2021 میں انہیں ملزم کے بارے میں سب کچھ بتایا مگر انہوں نے سب نظر انداز کر دیا‘۔

مزید پڑھیں: جیکلین نے بیرون ملک جانے کی درخواست واپس لے لی

اس میں مزید کہا گیا: ’جیکلین اعتراف کر چکی ہیں کہ انہوں نے ملزم سے پانچ مہنگی گھڑیاں، زیوارت، 65 جوتے، 47 سوٹ، 32 بیگ، 9 پینٹنگ اور برتنوں کا ایک سیٹ حاصل کیا۔ مجرم نے 2021 میں اداکارہ کے والدین کو 2 کاریں بطور تحفہ دیں جس کے بارے میں جیکلین نے تفتیش کے دوران پوچھنے کے باوجود نہیں بتایا۔ جیکلین نے یہ بھی اعتراف کیا ہے کہ سکیش چندرا نے انہیں سری لنکا میں جائیداد بھی خرید کر دی‘۔

تحقیقات میں یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ جیکلین نے منی لانڈرنگ کی رقم مہنگے تحائف کی مدد سے یہاں سے وہاں کی، انہوں نے اپنے اسٹاف کو ملزم سے متعلق معلومات بھی ڈیلیٹ کرنے کی ہدایت کی تاکہ وہ گرفت میں نہ آسکیں۔

چارج شیٹ کے مطابق سکیش چندرا نے جیکلین کو 7 کروڑ 12 لاکھ روپے دیے جبکہ ان کی بہن کو 1 کروڑ 26 لاکھ، بھائی کو 15 لاکھ روپے اور آسٹریلیا میں 5 کروڑ 71 لاکھ کے تحائف دیے۔

مزید پڑھیں: جیکلین کے کروڑوں کے اثاثے ضبط کرلیے گئے

مذکورہ چارج شیٹ کے بعد جیکلین فرنانڈز کی گرفتاری کا واضح امکان ہے۔ اداکارہ کے بیرون ملک سفر کرنے پر بھی پابندی عائد ہے۔

خیال رہے کہ انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ ملزم سکیش چندرا شیکھر کے خلاف 200 کروڑ روپے کی منی لانڈرنگ کی تحقیقات کر رہی ہے۔ جیکلین کو ملزم کے ساتھ قریبی تعلقات کی وجہ سے کیس میں نامزد کیا گیا ہے۔

Comments

- Advertisement -