اشتہار

’دنیا میں آپ جیسے لوگوں کی ضرورت ہے‘

اشتہار

حیرت انگیز

شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ مریم نفیس نے قومی ٹیم کے فاسٹ بولر محمد حسنین کے عمل کی تعریف کردی۔

ایشیا کپ کے دوران فاسٹ بولر محمد حسنین کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں وہ ہوٹل میں موجود بلی کو کھانا کھلا رہے تھے۔

- Advertisement -

فاسٹ بولر کے اس عمل کو سوشل میڈیا صارفین سمیت معروف شخصیات کی جانب سے سراہا گیا تھا۔

تاہم اب اداکارہ مریم نفیس نے بھی انسٹاگرام اسٹوری میں حسنین کی تصویر شیئر کی اور لکھا کہ حسنین دنیا میں آپ جیسے لوگوں کی ضرورت ہے۔‘

اداکارہ نے حسنین کا شکریہ بھی ادا کیا اور لکھا کہ ’جزاک اللہ بھائی۔‘

مریم نفیس کی انسٹاگرام اسٹوری سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر وائرل ہورہی ہے اور مداح صارفین حسنین کے عمل کی تعریف کررہے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں