جمعہ, مئی 9, 2025
اشتہار

ملک میں 17 ہزار سے زائد نرسز غیر رجسٹرڈ ہونے کا انکشاف

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: ملک میں 17 ہزار سے زائد نرسوں کے غیر رجسٹرڈ ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پی این سی حکام کا کہنا ہے کہ ملک میں 11 ہزار نرسیں ڈگری ہولڈرز دیگر ڈپلومہ ہولڈرز ہیں، جب کہ سترہ ہزار سے زائد نرسیں غیر رجسٹرڈ ہیں۔

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے صحت کے اجلاس میں پی این سی حکام نے بتایا کہ نرسنگ کالجز کی انسپکشن کا مکینزم موجود ہے، جس کے تحت قانون شکن نرسنگ کالجز کے خلاف قانونی کارروائی ہوتی ہے، ایچ ای سی نے 2018 میں نرسنگ ڈپلومہ روکنے کا حکم دیا تھا۔

پی این سی حکام کے مطابق ملک میں نرسنگ ڈگری کلاسز والے 339 اسکول ہیں، ان میں 40 فی صد سرکاری، اور 60 فی صد نجی ہیں۔ قائمہ کمیٹی نے نجی نرسنگ اسکولوں کے معیار پر تشویش کا اظہار کیا۔

’شہریوں کو پیناڈول کی بجائے پیراسٹامول طلب کرنی چاہیے‘

وزارت صحت حکام نے بتایا کہ ملک کو 9 لاکھ نرسز کی کمی کا سامنا ہے، نرسوں کی تعداد ضرورت کے مطابق نہیں ہے، نرسز زیادہ آمدن کے لیے چھٹی لے کر بیرون ملک چلے جاتے ہیں۔

حکام نے مزید بتایا کہ دنیا پاکستان سے نرسز فراہمی کی درخواست کر رہی ہے، انھیں ڈاکٹرز سے زیادہ پیرامیڈیکس، اور نرسز کی ضرورت ہے، ہم انٹرنیشنل نرسز ایکسچینج پروگرام لانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

اہم ترین

جہانگیر خان
جہانگیر خان
جہانگیر خان اے آر وائی نیوز اسلام آباد کے نمائندے ہیں۔ وہ پارلیمانی امور، صحت، کشمیر، جی بی اور پیپلز پارٹی سے متعلق خبریں رپورٹ کرتے ہیں۔

مزید خبریں