اشتہار

’اکھیاں نوں تیری دید دی پناہ چاہیے‘

اشتہار

حیرت انگیز

اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’وہ پاگل سی‘ کا نیا گانا مداحوں کو بھا گیا۔

ڈرامہ سیریل ’وہ پاگل سی‘ میں بابر علی (احسن حیات)، حرا خان (سارہ)، زباب رانا (شازما)، عمر شہزاد (وہاج)، سعد قریشی (ذہین)، اسماعیل تارا، شازیہ گوہر ودیگر فنکار اداکاری کے جوہر دکھا رہے ہیں۔

ڈرامے کی کہانی بزنس ٹائیگون احسن حیات، ان کی بیٹی سارہ اور دوسری اہلیہ شازما کے گرد گھومتی ہے۔

- Advertisement -

احسن حیات کو شازما اور بوائے فرینڈ وہاج کے ساتھ مل کر دھوکا دے رہی ہیں جبکہ سعد قریشی (ذہین) سارہ کے ساتھ مل کر ان کو بے نقاب کرنے کے جتن کررہے ہیں۔

چند گھنٹوں قبل ڈرامے کا نیا گانا ‘اکھیاں نوں‌ تیری دید دی پناہ چاہیے۔‘ ریلیز کیا گیا جسے مداحوں کی جانب سے بھرپور پذیرائی مل رہی ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by ARY Digital (@arydigital.tv)

گانے میں سبتین خالد نے اپنی آواز کا جادو جگایا ہے جبکہ اس کے بول سبتین خالد اور ایڈرائن ڈیوڈ ایمانویل نے لکھے ہیں۔‘

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں