اشتہار

فضائی مسافروں کے لئے بڑی خوشخبری، اہم اعلان کردیا گیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: ملک میں کرونا وبا کے کیسز میں کمی کے بعد نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر نے فضائی مسافروں کو بڑا ریلیف دے دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق این سی او سی نے کووڈ کیسز میں کمی کے باعث ڈومیسٹک، انٹرنیشنل فلائٹس پرماسک پروٹوکول میں تبدیلی کی ہے، نئے پروٹوکول کے مطابق اب مسافروں کے لئے دوران سفر ماسک کی پابندی کو ختم کردیا گیا ہے۔

این سی او سی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ تمام ایئر لائنز کو فیس ماسک کےاستعمال کی حوصلہ افزائی کی ہدایت کی گئی ہے۔

- Advertisement -

یہ بھی پڑھیں: کرونا وائرس سے مزید 2 مریض جاں بحق

ادھر نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ پاکستان کے مطابق ملک میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے مزید 75 کیسز سامنے آئے، این آئی ایچ کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کرونا کے 11 ہزار 718 ٹیسٹ کیے گئے، جن میں مثبت کیسز کی شرح 0.64 فی صد رہی۔

این آئی ایچ کے مطابق ملک کے مختلف اسپتالوں میں 48 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے جنہیں انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں رکھا گیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں