17 C
Dublin
جمعرات, مئی 30, 2024
اشتہار

حکومت کی ایک ماہ میں حیسکو کے دوسرے سی ای او کو ہٹانے کی تیاری

اشتہار

حیرت انگیز

وفاقی حکومت نے ایک ماہ کے دوران حیدر آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی کے دوسرے سی ای او کو ہٹانے کی تیاری کرلی۔

ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے ریاض پٹھان کو سی ای او حیسکو کے عہدے سے ہٹانے اور محمد خان سہو کو سی ای او حیسکو تعینات کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

وفاقی کابینہ نے سرکولیشن کے ذریعے سمری کی منظوری دے دی۔ وفاقی حکومت نے گذشتہ ماہ ریاض احمد پٹھان کو سی ای او حیسکو تعینات کیا تھا۔

- Advertisement -

چند ہفتے قبل نور احمد سومرو کو بھی سی ای او حیسکو کے عہدے سے ہٹایا گیا تھا۔ نور احمد سومرو کو خراب کارکردگی کی وجہ سے عہدے سے ہٹایا گیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں