جمعرات, نومبر 28, 2024
اشتہار

بھارتی بولر امپائر سے الجھ پڑا، ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: جنوبی افریقا کے خلاف میچ میں بھارتی بولر خود ہی اپنی ٹیم کی شرمندگی کا باعث بن گیا۔

تفصیلات کے مطابق بھارت اور جنوبی افریقا کے درمیان رانچی میں کھیلے گئے دوسرے ایک روزہ میچ میں جنوبی افریقا کی اننگز کے دوران بھارتی بولر محمد سراج کا امپائر کے ساتھ الجھنے کا واقعہ پیش آیا۔

معاملہ کچھ یوں تھا کہ وکٹ کیپر کی تھرو پھینکنے کے بعد محمد سراج نے پروٹیز کھلاڑی ڈیوڈ ملر کو رن آؤٹ کرنے کی کوشش کی، بولر نے اس تیزی کے ساتھ وکٹ کی جانب تھرو کی جو کہ بیلز تو نہ اڑاسکی مگر باؤنڈری لائن کی طرف چلی گئی۔

- Advertisement -

یہ بھی پڑھیں: متنازع رن آؤٹ، انگلش کھلاڑی بھارتی روئیے پر روپڑیں

بھارتی بولر کی حرکت پر امپائر حیران ہوئے اور انہوں نے چار رنز کا اشارہ کیا جس پر جنوبی افریقا کے اسکور میں مزید چار رنز کا اضافہ ہوا، امپائر کے اس فیصلے پر بھارتی کھلاڑی نالاں نظر آئے۔

https://twitter.com/Itsshilpisharma/status/1579074460480851968?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1579074460480851968%7Ctwgr%5E81ac6b68f643202fe3f67824ff2951b9a8d42666%7Ctwcon%5Es1_c10&ref_url=https%3A%2F%2Fwww.spotnews18.com%2Fsports%2Fmohammed-siraj-argument-with-umpire%2F

بھارتی بولر سراج نے اپنی خفت مٹانے کے لئے امپائر کے ساتھ ہی الجھنا شروع کردیا،صرف یہی نہیں بلکہ محمد سراج کے ساتھ بھارتی ٹیم کے کھلاڑی شریاس ائیّر بھی احتجاج میں شامل ہوئے مگر سب بے سود رہا، فیلڈ امپائر نے اپنا فیصلہ تبدیل نہیں کیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں