منگل, مئی 21, 2024
اشتہار

نادیہ حسین اور بابر علی کی دلچسپ ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

سینئر اداکار بابر علی اور ماڈل و اداکارہ نادیہ حسین کی مزاحیہ ویڈیو وائرل ہوگئی۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ماڈل و اداکارہ نادیہ حسین نے ویڈیو شیئر کی اور کیپشن میں لکھا کہ ’سیٹ پر بابر علی کے ساتھ مستی۔‘

نادیہ حسین نے چند گھنٹوں قبل یہ ویڈیو شیئر کی جسے اب تک ہزاروں صارفین دیکھ چکے ہیں اور ویڈیو پر اپنی رائے بھی دے رہے ہیں۔

- Advertisement -

ویڈیو میں نادیہ حسین لپسنگ کرتے ہوئے کہتی ہیں کہ ’سنو جی ڈاکٹر نے مجھے ڈاکٹر نے ایک مہینہ آرام کرنے کے لیے بولا ہے، سوئٹزرلینڈ، پیرس، امریکا، لندن ان میں سے آپ مجھے کہاں لے کر جاؤ گے۔‘

بابر علی تھوڑا سا آگے بڑھ کر سوچتے ہوئے کہتے ہیں کہ ’دوسرے ڈاکٹر کے پاس۔‘

ان کے یہ کہتے ہی نادیہ حسین کے چہرے کا رنگ اُڑ جاتا ہے۔

نادیہ حسین بابر علی کے ساتھ اسی طرح کی مزاحیہ ویڈیوز اکثر شیئر کرتی رہتی ہیں جسے ان کے مداح بھی پسند کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ بابر علی نے حال ہی میں اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’وہ پاگل سی‘ میں احسن حیات کا کردار نبھایا تھا۔

ڈرامے کی کاسٹ میں حرا خان، زباب رانا، عمر شہزاد، سعد قریشی، اسماعیل تارا، شازیہ گوہر ودیگر شامل تھے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں