20.5 C
Dublin
ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

12 میجر جنرلز کو لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی دے دی گئی

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی: پاک فوج میں اعلیٰ سطح پر ترقیاں ہوئی ہیں۔ 12 میجر جنرلز کو لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی دے دی گئی۔

فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی پانے والے میجر جنرلز میں انعام حیدر ملک، فیاض حسین شاہ، نعمان زکریا، محمد ظفر اقبال، ایمن بلال صفدر، احسن گلریز، سید عامر رضا، شاہد امتیاز، محمد منیر، یوسف جمال، کاشف نذیر شامل ہیں۔

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار بھی ترقی پانے والوں میں شامل ہیں۔ انہوں نے 6 لانسرز میں کمیشن حاصل کیا اور گریجویٹ آف کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج کوئٹہ سے کیا۔ انہوں نے اردن سے فارن اسٹاف کورس کر رکھا ہے۔

- Advertisement -

بابر افتخار نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی میں بطور انسٹرکٹر فرائض سر انجام دے چکے ہیں۔ انہوں نے ضرب عضب کے دوران میر علی میں بریگیڈ کمانڈ کی۔

میجر جنرل نعمان زکریا پاک فوج میں اہم عہدوں پر ذمہ داریاں انجام دے چکے ہیں۔ انہوں نے اکتوبر 2017 میں میجر جنرل کے عہدے پر ترقی پائی، جی او سی 9 ڈویژن وانا جنوبی وزیرستان تعینات رہے اور ڈی جی ملٹری آپریشنز کے عہدے پر فائض رہے۔ نعمان زکریا وائس چیف آف جنرل اسٹاف کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔

Comments

اہم ترین

لئیق الرحمن
لئیق الرحمن
لئیق الرحمن دفاعی اور عسکری امور سے متعلق خبروں کے لئے اے آروائی نیوز کے نمائندہ خصوصی ہیں

مزید خبریں