اتوار, مئی 19, 2024
اشتہار

کوہلی کا ایک ہاتھ سے ناقابلِ یقین کیچ، ویڈیو

اشتہار

حیرت انگیز

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے وارم اپ میچ میں بھارٹی اسٹار پلیئر ویرات کوہلی نے ایک ہاتھ سے کیچ تھام کر یقینی چھکا بچا لیا۔

گابا میں کھیلے گئے میچ میں ویرات کوہلی نے آسٹریلیا کے خلاف پیٹ کمنز کا باونڈری پر ایک ہاتھ سے شاندار کیچ پکڑا تو شائقین نشستوں سے کھڑے ہوگئے۔

خود ویرات کوہلی بھی ناقابل یقین کیچ تھامنے پر حیرت کا اظہار کرتے رہے لیکن غیر اہم پریکٹس میچ میں اپنی فیلڈنگ پر زیادہ جشن منانے سے گریز کیا۔

- Advertisement -

اس سے قبل سابق کپتان ویرات کوہلی کی پریکٹس سیشن کے دوران رقص کی ویڈیو وائرل ہوئی ۔

وائرل ہونے والی اس ویڈیو میں کوہلی کے ساتھ کےایل راہول، بھونیشور کمار اور ارشدیپ سنگھ کو بھی اس لمحے سے محظوظ ہوتے دیکھا جا سکتا ہے۔

سوشل میڈیا پر شائقین کرکٹ ویرات کوہلی کی اس ویڈیو کو شیئر کر رہے ہیں اور اس پر دل چسپ تبصرہ بھی کر رہے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں