پیر, مئی 20, 2024
اشتہار

سر پر گیند لگنے سے زخمی ہونے والے شان مسعود سے متعلق اہم خبر

اشتہار

حیرت انگیز

پریکٹس کے دوران سر پر گیند لگنے سے زخمی ہونے والے شان مسعود سے متعلق اچھی خبر آگئی۔

پی سی بی کے مطابق شان مسعود اسپتال سے واپس ہوٹل پہنچ گئے ہیں ان کے تمام ٹیسٹ کلیئر آئے ہیں۔

گیند لگنے کی وجہ سے شان مسعود کو ہلکی سوجن آئی ہےان کی تمام نیورولوجیکل آبزرویشن نارمل آئی ہیں۔ کن کشن کے پیش نظر ان کی صحت کا کل دوبارہ جائزہ لیا جائے گا۔

پاک بھارت میچ سے قبل قومی ٹیم کو جھٹکا، اہم بلے باز زخمی

- Advertisement -

میلبرن کرکٹ گراؤنڈ میں جاری نیٹ سیشن کے دوران بیٹر شان مسعود زحمی ہوگئے تھے۔ پریکٹس سیشن کے دوران آل راؤنڈر محمد نواز کی گیند بیٹر شان مسعود کے سر پر جالگی۔

شان مسعود کو سر پر گیند لگنے کی وجہ سے ان کا ضروری معائنے کے لیے انہیں اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ اتوار کو آسٹریلوی شہر میلبرن کے کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلا جائےگا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں