ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

آئمہ بیگ انسٹاگرام پر چھا گئیں

اشتہار

حیرت انگیز

معروف پاکستانی گلوکارہ آئمہ بیگ کی نئی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر آئمہ بیگ نے نئی تصاویر شیئر کیں جس میں انہیں خوشگوار موڈ میں دیکھا جاسکتا ہے۔

تصاویر میں گلوکارہ نے سیاہ رنگ کا لباس زیب تن کیا ہے اور وہ کسی ریسٹورنٹ میں موجود ہیں جبکہ ایک تصویر میں وہ سڑک پر ہیں۔

- Advertisement -

آئمہ بیگ نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’آسٹریلیا کی راتیں۔‘

جس سے اندازہ ہوتا ہے وہ ان دنوں آسٹریلیا میں موجود ہیں اور کرکٹ ورلڈ کپ بھی آسٹریلیا میں ہی ہورہا ہے۔

واضح رہے کہ آٗئمہ بیگ نے پاکستان اور بھارت کے میچ میدان میں دیکھا تھا اور ٹرافی کے ساتھ تصویر بھی شیئر کی تھی۔

انہوں نے لکھا کہ تم جیتو یا ہارو ہمیں تم سے پیار ہے، پاکستان یہ ٹرافی گھر لے کر آئے گا۔

گلوکارہ کا کہنا تھا کہ میلبرن کے کرکٹ گراؤنڈ میں پاکستانی ٹیم کو کھیلتے دیکھنا ان کی زندگی کے بہترین تجربات میں سے ایک تھا۔

گلوکارہ سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں اور اکثر اپنی تصاویر شیئر کرتی ہیں جسے ان کے مداح بھی پسند کرتے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں