ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

ایپل نے نئے آئی فون 14 پلس کی تیاری میں کمی کیوں کی؟

اشتہار

حیرت انگیز

کیلیفورنیا : معروف ٹیکنالوجی کمپنی ایپل کی جانب سے متعارف کیا جانے والا نیا آئی فون 14 پلس اپنی رونمائی کے چند ہفتوں بعد عوام میں توقع کے مطابق اپنی اہمیت برقرار نہ رکھ سکا۔

اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ صارفین کی جانب سے مطلوبہ توجہ اور مقبولیت حاصل نہ ہونے پر ایپل کمپنی نے اپنا نیا آئی فون 14 پلس کی تیاری کو کم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

مارکیٹ ریسرچ فرم ’ٹرینڈ فورس‘ کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اس کے مقابلے میں کمپنی اس سے زیادہ مہنگے آئی فون 14 پرو کی تیاری میں مزید اضافہ کر رہی ہے کیونکہ آئی فون 14 پرو نے عوام میں اپنی مقبولیت کے جھنڈے گاڑ دیئے ہیں۔

- Advertisement -

غیر ملکی خبر رساں ادارے روئٹرز نے ٹرینڈ فورس کی رپورٹ کے حوالے سے کہا ہے کہ اس سے زیادہ مہنگے آئی فون 14 پرو کی تیاری 10 فیصد کے اضافے کے بعد 60 فیصد ہوگئی ہے۔

ٹرینڈ فورس کی رپورٹ کے مطابق عوام کی جانب سے مطلوبہ مقبولیت ملنے کے بعد اس فون کی تیاری کی رفتار مزید بڑھ کر 65 فیصد تک بھی جاسکتی ہے۔

واضح رہے کہ ایپل کمپنی نے فوری طور پر روئٹرز کی مذکورہ خبر پر اپنی جانب سے تاحال باقاعدہ کوئی بیان جاری نہیں کیا ہے۔

یاد رہے کہ ایپل کمپنی نے گزشتہ ماہ ایک تقریب کے دوران اپنے مقبول آئی فون کے نئے ماڈل متعارف کرائے تھے۔ تقریب میں آئی فون 14، آئی فون 14 پلس، آئی فون 14 پرو، اور آئی فون 14 پرو میکس متعارف کرائے گئے تھے۔

آئی فون کے نان پرو ماڈلز میں گزشتہ سال والی اے 15 بائیونک چپ ہی استعمال کی گئی ہے جبکہ آئی فون 14پرو اور آئی فون 14 پرو میکس اپ گریڈ شدہ اے 16 بائیونک چپ کا استعمال کیا گیا ہے۔

پرو اور پرو میکس میں فرنٹ کیمرہ نوچ کو بھی کنارے سے دور اور ڈسپلے میں منتقل کردیا ہے، ایسا نئے ڈیزائن کے ذریعے کیا گیا ہے جسے ‘ڈائی نامک آئی لینڈ’ کہا گیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں