بدھ, مئی 29, 2024
اشتہار

روس کا مغربی سیٹلائٹس کو نشانہ بنانے کا انتباہ

اشتہار

حیرت انگیز

روسی حکومت کے ایک سینئر اہلکار نے امکان ظاہر کیا ہے کہ ماسکو یوکرین کی جنگی کوششوں میں مدد کے لیے استعمال کیے جانے والے تجارتی مغربی سیٹلائٹس کو مار گرائے گا۔

خبر رساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ کے اسلحہ کنٹرول پینل میں روسی وفد کے نائب سربراہ کونسٹنٹین وورونٹسوف نے یوکرین میں لڑائی کے دوران فوجی مقاصد کے لیے امریکی اور دیگر مغربی تجارتی سیٹلائٹس کے استعمال کو "انتہائی خطرناک” قرار دیا ہے۔

انہوں نے اقوام متحدہ کی فرسٹ کمیٹی کو بتایا کہ یوکرین کی حمایت کے لیے مغرب کی جانب سے ایسے سیٹلائٹس کا استعمال اشتعال انگیزی تھا جس کے جواب میں شہری بنیادی ڈھانچہ اور سیٹلائٹس انتقامی ہدف ہو سکتا ہے۔

- Advertisement -

وورونٹسوف نے کہا ہم امریکا اور اس کے اتحادیوں کی طرف سے مسلح تنازعات میں سویلین اسپیس انفراسٹرکچر، بشمول کمرشل سیٹلائٹس کی شمولیت سے متعلق بات کر رہے ہیں۔

روسی اہلکار نے کسی مخصوص سیٹلائٹ کمپنیوں کا ذکر نہیں کیا، حالانکہ ایلون مسک نے اس ماہ کے شروع میں کہا تھا کہ ان کی راکٹ کمپنی SpaceX یوکرین میں اپنی اسٹار لنک انٹرنیٹ سروس کو فنڈز جاری رکھے گی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں