اتوار, مئی 12, 2024
اشتہار

دلہا دلہن کے خطرناک ’اسٹنٹ‘ کی ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

شادی کی تقریبات کے دوران دلہا اور دلہن کی خواہش ہوتی ہے ان کی شادی یادگار رہے اور اس کے لیے وہ فوٹو شوٹ کرواتے ہیں جس کے لیے فوٹو گرافرز کو بلایا جاتا ہے۔

لیکن سوشل میڈیا پر ایک ایسی ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں یکھا جاسکتا ہے کہ دلہا دلہن شادی سے قبل کوئی فوٹو شوٹ نہیں کروا رہے بلکہ حیران کن طور پر اسٹنٹ دکھانے کے لیے شوٹنگ کر رہے ہیں۔

وائرل ویڈیو کو اب تک لاکھوں صارفین دیکھ چکے ہیں اور دعویٰ کررہے ہیں کہ دلہا ایک اسسٹنٹ ڈائریکٹر ہے۔

- Advertisement -

ویڈیو کو ٹویٹر پر بیسٹ آف دی بیسٹ نامی پیج سے شیئر کیا اور لکھا گیا کہ ’شادی سے پہلے کی شوٹنگز۔‘

وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک گاڑی کھڑی ہے جبکہ دلہا اور دلہن موٹرسائیکل پر بیٹھے ہیں اور ان کی بائیک کو ہوا میں اڑتے ہوئے گاڑی کے دوسری طرف جانا ہے۔‘

تاہم اس کے لیے کافی احتیاط کی گئی موٹر سائیکل کو باندھنے سمیت کرین کے ذریعے دلہا اور دلہن کو گاڑی کی دوسری طرف لے جایا گیا اور شوٹنگ کو کامیاب بنایا گیا۔

اس حیران کن کرتب پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے دلچسپ تبصرے کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں