اشتہار

منال خان اور احسن محسن کی انسٹاگرام تصاویر وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ منال خان اور احسن محسن اکرام کی دلچسپ ویڈیو اور تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

اداکارہ منال خان شوہر و اداکار احسن محسن کے ساتھ تھائی لینڈ کے سفاری پارک میں موجود ہیں ان کی دلچسپ ویڈیو اور تصاویر سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارم پر وائرل ہورہی ہے۔

منال خان نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’کول کیٹس۔‘

- Advertisement -

تصاویر میں شوبز جوڑی کو شیر کے ساتھ دیکھا جاسکتا ہے جبکہ ایک موقع پر منال نے شیر کی دم کو بھی پکڑ کر حیران ہونے کا تاثر دے رہی ہیں۔

اداکارہ نے چند گھنٹوں قبل یہ تصاویر شیئر کیں جسے ہزاروں کی تعداد میں مداح دیکھ چکے ہیں اور ان کی تصاویر پر ملے جلے تبصرے کررہے ہیں۔

اس سے قبل بھی منال نے سفاری ٹرپ کی دلچسپ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا تھا کہ ’دو بندروں کے درمیان پھنس گئی۔‘

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ’جیسے ہی احسن منال کو پیار کرتے ہیں تو چمپینزی بھی وہی عمل دہرا تا ہے۔

واضح رہے کہ منال اور احسن سوشل میڈیا پر اکثر اپنی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرتے رہتے ہیں جسے ان کے مداح پسند کرتے ہیں۔

یاد رہے کہ منال خان نے ڈرامہ سیریل ’جلن‘ میں منفی کردار نبھایا تھا جس کی دیگر کاسٹ میں اریبہ حبیب، فہد شیخ، حاجرہ یامین، عماد عرفانی، نادیہ حسین، ساجدہ سید ودیگر شامل تھے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں