ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

قومی ٹیم کی زمبابوے سے شکست کے بعد نیدرلینڈز بھی آنکھیں دکھانے لگا

اشتہار

حیرت انگیز

آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاکستان کی زمبابوے کے ہاتھوں اپ سیٹ شکست کے بعد نیدرلینڈز بھی آنکھیں دکھانے لگا۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں گروپ ٹو کے میچ میں زمبابوے نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد ایک رن سے شکست دی تھی۔

زمبابوے کی جانب سے دیے گئے 131 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان ٹیم مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں پر 129 رنز بناسکی تھی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by ICC (@icc)

- Advertisement -

قومی ٹیم کی شکست کے بعد جہاں کرکٹ شائقین افسردہ ہیں وہیں اور سابق کرکٹرز کی جانب سے بھی قومی ٹیم کی کارکردگی پر تنقید کی جارہی ہے۔

ایسے میں ڈچ کوچ کا بھی پاکستان کے خلاف میچ سے قبل اہم بیان سامنے آگیا ہے۔

بابر اور رضوان اوپنر نہیں مڈل آڈرز کے بیٹرز ہیں، یونس خان

نیدرلینڈز کے کوچ ریان کک کا کہنا ہے کہ حالیہ میچوں میں پاکستان سے کانٹے کے مقابلے ہوئے ہیں امید ہے کہ پاکستان کے خلاف ورلڈ کپ کا میچ ہم جیتیں گے۔

واضح رہے کہ پاکستان اور نیدرلینڈز کے درمیان اہم میچ کل کھیلا جائے گا، میچ پاکستانی  وقت کے مطابق دوپہر 12 بجے شروع ہوگا۔

بابر دوستی یاری چھوڑ کر ٹیم کا سوچیں، وسیم اکرم

پاکستان کو میگا ایونٹ میں رہنے کے لیے میچ بھاری مارجن سے جیتنا ہوگا جبکہ اس کے بعد قومی ٹیم مزید دو میچز جنوبی افریقہ اور بنگلہ دیش کے خلاف کھیلے گی۔

پوائنٹس ٹیبل پر بھارتی ٹیم چار پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہے جبکہ قومی ٹیم پانچویں نمبر پر براجمان ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں