اشتہار

وزیراعظم شہباز شریف کل چین روانہ ہوں گے

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف کل چین روانہ ہوں گے، دورے کے دوران وزیراعظم چین کے صدر شی جن پنگ سے ملاقات کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کل چین روانہ ہوں گے ، منصب سنبھالنے کے بعد وزیراعظم شہبازشریف کا چین کا یہ پہلا دورہ ہے۔

اعلی سطحی وفد بھی وزیراعظم شہباز شریف کے ہمراہ چین روانہ ہو گا ، وزیراعظم کا دورہ دونوں ممالک کے درمیان قیادت کی سطح پر مسلسل رابطوں کی کڑی ہے۔

- Advertisement -

دورے کے دوران وزیراعظم شہباز شریف چین کے صدرشی جن پنگ سےملاقات کریں گے۔

اس دوران دونوں ممالک کے وزرائےاعظم کے درمیان وفودکی سطح پر مذاکرات ہوں گے ، جس میں دونوں ممالک کے سربراہ اسٹرٹیجک کو آپریشن پارٹنرشپ کا جائزہ لیں گے۔

ملاقاتوں اوراجلاسوں میں علاقائی،عالمی سطح پر صورتحال پر بھی تبادلہ خیال ہو گا۔

دورے سے دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعاون کےایجنڈےپرپیش رفت متوقع ہے جبکہ مفاہمت کی متعدد یاداشتوں اور معاہدات پر دستخط ہونے کا بھی امکان ہے۔

دورے سے چین پاکستان اقتصادی راہداری کی رفتار مزید بڑھنے کی توقع ہے۔

خیال رہے وزیراعظم سے چین کے صدرشی جن پنگ کی ازبکستان میں 16 ستمبرکو ملاقات ہوئی تھی جبکہ سی پیک سے متعلق مشترکہ تعاون کمیٹی کا11واں اجلاس 27 اکتوبر کو منعقد ہوا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں