اسلام آباد : ماہر معاشیات مزمل اسلم نے آئی ایم کے نئے مطالبات کے حوالے سے بتایا کہ پٹرول پر سیلز ٹیکس اور 600 ارب کے نئے ٹیکس مطالبے میں شامل ہیں۔
تفصیلات کے مطابق معاہر معاشیات مزمل اسلم نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ آئی ایم ایف حکومت پر دباؤ بڑھا رہی ہے، نئے مطالبے میں پٹرول پر سیلز ٹیکس اور 600 ارب کے نئے ٹیکس شامل ہیں ، اس کی وجہ یہ ہے کہ حکومت کااخراجات پر قابو نہیں ، معیشت سست روی کاشکار ہے جس کی وجہ سے ٹیکس آمدنی میں کمی متوقع ہے۔
IMF حکومت پر دباؤ بڑھا رہی ہے اور نئے مطالبے میں پٹرول پر سیلز ٹیکس، اور 600 ارب کے نئے ٹیکس۰ وجہ حکومت کا اخراجات پر قابو نہیں اور معیشت سست روی جس کی وجہ سے ٹیکس آمدنی میں کمی متوقع pic.twitter.com/2PSbFbTsFr
— Muzzammil Aslam (@MuzzammilAslam3) October 31, 2022
خیال رہے پاکستان اور آئی ایم ایف کےدرمیان مذاکرات آئندہ ماہ سے ہوں گے، مذاکرات میں 9 ویں اقتصادی جائزے پر بات چیت ہوگی۔
ذرائع وزارت خزانہ نے کہا کہ پاکستان سے آئی ایم ایف ڈو مور کا مطالبہ کر سکتا ہے، پیٹرولیم مصنوعات پر لیوی کی زیادہ سے زیادہ حد تک پہنچائی جاسکتی ہے۔
وزارت خزانہ نے بتایا کہ پیٹرول پر لیوی 31 دسمبرتک 50 روپے فی لیٹرکرنے اور ڈیزل پر لیوی اپریل 2023 تک 50 روپے فی لیٹر کرنے کا مطالبہ ہوسکتا ہے۔