اتوار, مئی 26, 2024
اشتہار

پاکستان میں پہلی مرتبہ دینی مدراس کے طلبہ اسکاؤٹ بنیں گے

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ دینی مدارس کے طلبہ اسکاؤٹ بنیں گے اور کراچی وحیدرآباد کے دینی مدارس کے 500 طلبہ اسکاؤٹ کیمپ میں شرکت کریں گے۔

اس حوالے سے سیکریٹری سندھ بوائز اسکاؤٹ ایسوسی ایشن سندھ کا کہنا ہے کہ کراچی میں گلشن اقبال میں واقع اسکاؤٹ ہیڈ کواٹرز میں 4 سے 6 نومبر تک تین روزہ اسکاؤٹ کیمپ منعقد ہوگا جس میں جامعہ الرشید احسن آباد اور جامعہ بنوریہ سائٹ سمیت 12 دینی مدارس کے طلبہ شرکت کریں گے۔

سیکریٹری کا کہنا تھا کہ دینی مدارس کے طلبہ باشعور ہیں اور وہ کیمپ کا حصہ بن کر معاشرے میں اہم کردار ادا کریں گے۔

Comments

اہم ترین

انور خان
انور خان
انور خان اے آر وائی نیوز کراچی کے لیے صحت، تعلیم اور شہری مسائل پر مبنی خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں