اشتہار

ملک کے مختلف شہروں میں بارش، پہاڑوں پر برفباری، سردی بڑھ گئی

اشتہار

حیرت انگیز

پنجاب کے مختلف شہروں سمیت ملک کے کئی علاقوں میں بارش اور بالائی علاقوں میں برفباری ہوئی ہے جس کے باعث موسم سرد ہوگیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پنجاب کے دارالخلافہ لاہور سمیت گوجرانوالہ، سرگودھا، شیخوپورہ، نارووال، چنیوٹ، حافظ آباد، پھالیہ، گجرات، ودیگر شہروں میں کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش ہوئی ہے اور یہ سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے۔

اس کے علاوہ کوہاٹ، سراۓعالمگیر، پتوکی، ڈسکہ، چیچہ وطنی، گلگت، ڈسکہ، میرپور آزاد کشمیر، جڑانوالہ، پتوکی، ٹبہ سلطان پور، چکوال، تلہ گنگ، لاوہ، کلر کہار اور چو آسیدن شاہ میں بارش سمیت دیگر علاقوں میں بھی بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے۔

- Advertisement -

چلاس، بابوسر ٹاپ، بٹوگاہ ٹاپ، فیری میڈوز اور نانگا پربت بیس کیمپ سمیت دیگر بالائی علاقوں میں برفباری ہوئی ہے، بارش اور برفباری کے باعث پنجاب اور بالائی علاقوں میں جاری سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے۔

بالائی علاقوں میں برف باری سے میدانی علاقے شدید سردی کی لپیٹ میں آگئے ہیں۔ سیاحتی مقام شوگراں میں 5 انچ، ناران میں ایک فٹ تک برف باری ہوچکی ہے جب کہ وادی کاغان کا درجہ حرارت منفی دو ڈگری سینٹی گریڈ تک گر گیا ہے۔

محکمہ موسمیات نےآئندہ چوبیس گھنٹے میں لاہور، را ولپنڈی، اسلام آباد، پشاور، کشمیر اور گلگت بلتستان میں بارش اور پہاڑوں برفباری کی پیشگوئی کی ہے جب کہ کراچی اورکوئٹہ سمیت ملک کے دیگر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں