اشتہار

پاکستانیوں کے لیے خوشخبری، گوگل پاکستان میں اپنے آپریشنز شروع کرے گا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: سینیٹر افنان اللہ کا کہنا ہے کہ عالمی ادارے گوگل کو پاکستان میں رجسٹرڈ کردیا گیا ہے، ٹیم پاکستان میں کام شروع کرنے کے لیے اگلے ماہ اسلام آباد کا دورہ کرے گی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ نواز کے سینیٹر افنان اللہ نے بتایا کہ عالمی ادارے گوگل کو پاکستان میں رجسٹرڈ کردیا گیا ہے، گوگل کی رجسٹریشن کے لیے بڑی محنت کی گئی ہے۔

سینیٹر افنان اللہ کا کہنا تھا کہ گیارہ دسمبر کوگوگل کا وفد پاکستان آئے گا، گوگل نےپاکستان میں آپریشنزشروع کرنے کیلئے مئی میں درخواست دی تھی۔

- Advertisement -

انھوں نے کہا کہ گزشتہ ہفتےایس ای سی پی سے تمام ڈاکومنٹس کلیئر ہوگئے ہیں، گوگل پاکستان میں اپنے آپریشنز شروع کرے گا۔

افنان اللہ کا کہنا تھا کہ پاکستان میں رجسٹریشن سے گوگل 15 ہزار اسکالرشپ دے گا،پاکستان میں گوگل کا دائرہ کار بڑھائیں گے۔

یاد رہے ستمبر کے اوائل میں گوگل نے تمام پاکستانیوں کے لیے سیکھنے کے لچکدار راستے پیش کرنے کے لیے کیریئر سرٹیفکیٹس کا آغاز کیا تاکہ سیکھنے والوں کو اپنے علم کو بڑھانے اور ڈیمانڈ ملازمتوں کے لیے ڈیجیٹل مہارتیں حاصل کرنے کے قابل بنایا جا سکے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں