اشتہار

امریکا نے جدید بمبار طیارہ تیارکرلیا

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن: امریکا جلد ہی نئے بمبار طیارے کی رونمائی کرنے والا ہے جو جوہری اور روایتی ہتھیار لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق کئی دہائیوں بعد تیار ہونے والا امریکا کا پہلا جدید بمبار طیارہ بغیر عملے کے پرواز کر سکے گا اور یہ سٹیلتھ یا ریڈار سے اوجھل ہونے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

بی 21 کے صرف ایک طیارے کی تیاری پر تقریباً 700 ملین ڈالر خرچ ہوتے ہیں، یہ بتدریج بی ٹو اور بی ون جنگی طیاروں کی جگہ لے گا جو کہ پہلی بار سرد جنگ میں استعمال کئے گئے تھے۔

- Advertisement -

اس موقع پر امریکی ایئر فورس کی ترجمان این سٹیفنک کا کہنا تھا کہ بی 21 ہمارے مستقبل کے جنگی طاقت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے، یہ دنیا بھر میں مہارت سے کسی بھی ہدف کو خطرے میں ڈال سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: روس کے ہاتھوں امریکا کو بڑا جنگی نقصان

امریکی ایئر فورس کی ترجمان نے بتایا کہ ایئرفورس کم از کم 100 طیارے خریدے گا،بروکنگ انسٹی ٹیوٹ کی فیلو ایمی نیلسن کا کہنا ہے کہ ’بی 21، بی ٹو اور ون کے مقابلے میں جدید طیارہ ہے۔

یہ جوہری اور روایتی ہتھیار لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے، یہ طویل اور کم فاصلے پر میزائل لانچ کر سکتا ہے۔‘

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں