اتوار, مئی 12, 2024
اشتہار

اعظم خان نے معین خان کی یاد تازہ کردی، ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

لنکا پریمیئر لیگ میں قومی ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر اعظم خان نے ناقابل یقین کیچ نے والد معین خان کی یاد تازہ کردی۔

لنکا پریمیئر لیگ میں گال گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کرنے والے قومی کرکٹر اعظم خان نے شاندار کیچ پکڑ کر کمنٹیٹر سمیت دیکھنے والوں کو دنگ کردیا۔

وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ تھسارا پریرا کی گیند پر ایج لگا تو اعظم خان نے کمال مہارت سے پہلی سلپ میں جاکر کیچ پکڑ لیا۔

- Advertisement -

کمنٹیر نے کہا کہ ’مشہور وکٹ کیپر کا معین خان کا بیٹا جو پاکستان کا کوچ ہے، یہ کیچ پکڑنا ان کے لیے آسان نہیں تھا۔‘

اعظم خان کے کیچ نے والد معین خان کی یاد تازہ کردی ہے، معین خان 1992 ورلڈ کپ کی وننگ ٹیم کا حصہ تھے اور انہوں نے 69 ٹیسٹ میں قومی ٹیم کی نمائندگی کی اور وکٹ کے پیچھے کئی شکار کیے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز اعظم خان کے وکٹ کیپنگ کے دوران گیند لگنے سے زخمی ہوگئے تھے انہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

قومی ٹیم کے جارح مزاج وکٹ کیپر بیٹر لنکا پریمیئر میں تیسری مرتبہ گال گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کررہے ہیں۔

Comments

اہم ترین

نعمان ناصر
نعمان ناصرhttps://arynews.tv/
صحافی و بلاگر، 6 سال سے اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں

مزید خبریں