ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

اسٹیٹ بینک نے ترسیلات زر کی تفصیلات جاری کردیں

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے نومبر 2022 میں ترسیلات زر کی تفصیلات جاری کردیں۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ تفصیلات میں بتایا گیا ہے کہ نومبر 2022 میں کارکنوں کی ترسیلات زر کی مد میں 2.1 ارب ڈالر آئے جبکہ گزشتہ ماہ اکتوبر کے مقابلے میں ترسیلات زر میں 4.8 فیصد کمی ہوئی ہے۔

مرکزی بینک کی رپورٹ کے مطابق نومبر2022 کے دوران ترسیلات زر پچھلےسال نومبر کے مقابلے 14.3 فیصد کی کمی دیکھنے میں آئی ہے۔

- Advertisement -

اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ جولائی تا نومبر 2022 کے دوران مجموعی طور پر 12 ارب ڈالر آئے جبکہ پچھلے سال کی اسی مدت کے مقابلے میں ترسیلات زر 9.6 فیصد کم ہوگئیں۔

واضح رہے کہ نومبر 2022 میں ترسیلات زر سب سے زیادہ سعودی عرب سے 498 ملین ڈالر آئے تھے جبکہ متحدہ عرب امارات سے 377.8 ملین ڈالر، برطانیہ سے 299.1 ملین ڈالر آئے۔

اسی طرح نومبر 2022 میں امریکا سے 229.4 ملین ڈالر کے زرمبادلہ کے ذخائر آئے تھے۔

Comments

اہم ترین

انجم وہاب
انجم وہاب
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں