20.5 C
Dublin
ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

ریٹائرمنٹ کا اعلان کرنے والے اظہرعلی الوداعی میچ کھیلیں گے؟

اشتہار

حیرت انگیز

ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرنے والے تجربہ کار بلے باز اظہرعلی کیا انگلینڈ کے خلاف کراچی میں اپنا الوداعی ٹیسٹ کھیل پائیں گے؟

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اظہر علی نے کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ انگلینڈ کے خلاف کل سے شروع ہونے والا تیسرا ٹیسٹ ان کے کیریئر کا آخری میچ ہوگا۔

لیکن ان کا الوداعی ٹیسٹ غیریقینی کی صورتحال سے دوچار ہے۔ اظہرعلی کے الوداعی ٹیسٹ سے متعلق سوال پر کپتان بابراعظم نے کوئی فیصلہ کن جواب دینے سے گریز کیا۔

اظہر علی کا کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

- Advertisement -

پریس کانفرنس کے دوران جب بابراعظم سے پوچھا گیا کہ اظہرعلی کو الوداعی ٹیسٹ کا موقع دیا جائے گا تو بابراعظم نے کہا کہ فی الحال فائنل الیون کا فیصلہ نہیں ہوا، توقع ہے کہ آج رات کو ٹیم کا اعلان کیا جائے گا۔

بابراعظم کا کہنا تھا کہ دیکھتے ہیں کیا ہوتا ہے۔

کپتان بابر اعظم نے اظہر علی کے مستقبل کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کاکیریئربہترین رہا ہے، شاندار کیریئر پر اظہر علی کو مبارکباد دیتا ہوں انہوں نے پاکستان کیلئے بہت اچھی پرفارمنس دی ہے۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں