ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

اسلام آباد سے کراچی آنے والی پرواز میں دوران لینڈنگ مسافر کا انتقال

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: اسلام آباد سے کراچی آنے والی پرواز میں دوران لینڈنگ مسافر کا انتقال ہوا ہے۔

ذرائع کے مطابق اسلام آباد سے کراچی نجی ایئر لائن کی پرواز کا مسافر جہاز کی لینڈنگ کے دوران انتقال کر گیا، حنین فاروق نامی مسافر کا انتقال دل کا دورہ پڑنے کے باعث ہوا۔

ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق پرواز ای آر 505 کے 19 سال کے مسافر کو اچانک دل کی تکلیف ہوئی تھی، مسافر اپنے کزن عمران سومرو کے ہمراہ اسلام آباد سے کراچی آیا۔

- Advertisement -

مسافر کی طبیعت بگڑنے پر سی اے اے اور وفاقی ورات صحت کے ڈاکٹرز کو انتظامات کی ہدایت کی گئی تھی۔

ایئر پورٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ مسافر کو جیسے ہی جہاز سے باہر لایا گیا ڈاکٹرز نے فوری چیک کیا لیکن اس کا انتقال ہو چکا تھا، وفاقی وزارت صحت کے ڈاکٹرز نے مسافر حنین فاروق کا ڈیتھ سرٹیفکیٹ بھی جاری کر دیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مسافر حنین فاروق بلدیہ ٹاؤن مدینہ کالونی کا رہائشی تھا۔

جعلی ویزے پر مسافر گرفتار

دوسری طرف کراچی میں جناح انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر ایف آئی اے امیگریشن کی کارروائی میں جنوبی افریقا کے جعلی ویزے پر غیر ملکی پرواز سے جانے کے خواہش مند مسافر کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

محمد جاوید اقبال کا ویزا چیک کیا گیا تو صفحہ نمبر 8 پر لگا جنوبی افریقا کا ویزا جعلی نکلا، ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ملزم کو آف لوڈ کر کے گرفتار کیا گیا ہے، اور مزید کارروائی کے لیے ایف آئی اے انسداد انسانی اسمگلنگ سیل منتقل کر دیا گیا ہے۔

Comments

اہم ترین

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

مزید خبریں