ہفتہ, مئی 11, 2024
اشتہار

روس اور چین کی مشترکہ فوجی مشقوں کا آغاز

اشتہار

حیرت انگیز

بیجنگ : چینی امور دفاع نے کہا ہے کہ اس کی فوج روس کے ساتھ21تا 27 دسمبر کے درمیان جوائنٹ سی 2022مشقوں کا آج سے اہتمام کرے گی۔

چینی امور دفاع کے مطابق ان مشقوں کا مقصد دور جدید میں دونوں ملکوں کے درمیان اسٹریٹیجک تعاون کو مزید فروغ دینا ہے۔

چینی اور روسی فوج یہ مشقیں ژوشان کے مشرق میں واقع تائی ژو تک کے علاقے میں کی جائیں گی جن میں بحری سلامتی کو درپیش خطرات کے خلاف صلاحیتوں کو جانچنے اور علاقائی امن و استحکام کے تحفط کو مزید بہتر بنانے میں تعاون کے پہلوؤں کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔

- Advertisement -
مزید پڑھیں : روس چین سمیت 14 ممالک کی مشترکہ فوجی مشقیں

یاد رہے کہ اس سے قبل مشترکہ ووسٹوک 2022 مشقیں یکم ستمبر سے شروع ہو کر سات تاریخ تک جاری رہیں ان مشقوں میں بھارت، لاؤس، منگولیا، نکاراگوا، الجزائر، شام اور روس میں شامل کئی سابق ریاستوں کی افواج نے بھی حصہ لیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں