جمعہ, مئی 10, 2024
اشتہار

’گورنر کے نوٹیفکیشن جاری کرتے ہی پرویز الہٰی وزیراعلیٰ نہیں رہیں گے‘

اشتہار

حیرت انگیز

وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کے گورنر کی ایڈوائس پر آج اعتماد کا ووٹ نہ لینے پر گورنر کے نوٹیفکیشن جاری کرتے ہی وہ وزیراعلیٰ نہیں رہیں گے۔

یہ بات وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ گورنر پنجاب نے آئین کے مطابق اجلاس بلایا ہے۔ اعتماد کو ووٹ لینے کے لیے 4 بجے تک اجلاس بلانے کا وقت ہے۔ آج شام 4 بجے سے قبل گورنر پنجاب کوئی حکم جاری نہیں کرسکتے۔

ان کا کہنا تھا کہ اجلاس نہ بلایا گیا تو گورنر پنجاب نیا نوٹیفکیشن جاری کرینگے۔ اس نوٹیفکیشن کے بعد پرویز الہٰی وزیراعلیٰ نہیں رہیں گے اور ڈی نوٹیفائی ہونے کے بعد وہ اسمبلی تحلیل نہیں کرسکیں گے۔

- Advertisement -

اس سے قبل مسلم لیگ (ن) کے رکن پنجاب اسمبلی خلیل طاہر سندھو نے بھی ان ہی خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ وزیر اعلیٰ پرویز الٰہی نے بدھ کو اعتماد کا ووٹ نہ لیا تو گورنر بلیح الرحمٰن انہیں ڈی نوٹیفائی کر دیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: وزیر اعلیٰ نے اعتماد کا ووٹ نہ لیا تو ڈی نوٹیفائی کر دیں گے، ن لیگ

خلیل طاہر سندھو نے اپنے ایک بیان میں بتایا کہ پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن اتحاد کی حکمت عملی کو فائنل کرلیا گیا، مسلم لیگ (ن)، پیپلز پارٹی و دیگر اتحادی اراکین کل سہ پہر 4 بجے اسمبلی پہنچیں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں