اتوار, مئی 12, 2024
اشتہار

کراچی: غیر ملکیوں کو بھی بھتے کی پرچیاں ملنے لگیں

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: بن قاسم پاور پلانٹ پر کام کرنے والے غیر ملکی عملے کو بھی بھتے کے دھمکیاں ملنے لگیں۔

تفصیلات کے مطابق شنگھائی الیکٹرک کمپنی کے چینی عملے کو بھتے کی دھمکیاں موصول ہوئیں ہیں جس پر متعلقہ کمپنی نے محکمہ داخلہ سندھ کو خط لکھ دیا ہے۔

خط میں کہا گیا کہ پاور پلانٹ کی تعمیر کے لئے متعلقہ اداروں سے این او سیز لے رکھی ہیں مگر چند دنوں سے کچھ مسلح افراد پاور پلانٹ کی سائٹ پر آرہے ہیں اور پلانٹ پر کام کرنے والے چینی عملے سےبھتے مانگ رہے ہیں۔

- Advertisement -

خط میں کہا گیا کہ علاقہ پولیس اورسندھ رینجرز کو واقعات سے متعلق اطلاع دے چکے، دھمکیوں کی بنیاد پر چینی اور پاکستانی عملے کو سیکیورٹی فراہم کی جائے۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی : اغواء برائے تاوان کیخلاف بنایا گیا سیل خود وارداتوں میں ملوث نکلا

دوسری جانب شہریوں کو اغوا برائے تاوان سے بچانے والا محکمہ خود اغوا کی وارداتوں میں ملوث نکلا، جرائم پیشہ ڈی ایس پی کو دیگر اہلکاروں سمیت گرفتار کرلیا گیا۔

ذرائع کے مطابق ایڈیشنل آئی جی کراچی نے ڈی ایس پی فہیم احمد اور اس کی ٹیم کو معطل کیا، ملزم اور اس کے عملے نے سعودآباد میں قلیل مدتی اغوا کی واردات کی تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں