11.1 C
Dublin
منگل, مئی 28, 2024
اشتہار

موڈیز اور فچ کے بعد ایس اینڈ پی نے پاکستان کی ریٹنگ کم کر دی

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان کی معیشت کے لیے ایک اور بری خبر یہ ہے کہ اسٹینڈر اینڈ پونئر (ایس اینڈ پی) نے پاکستان کی درجہ بندی گرا دی اور ریٹنگ بی سے کم کر کے ٹرپل سی کر دی۔

اسٹینڈر اینڈ پوئرز کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق پاکستان کے معاشی حالات کی وجہ سے پاکستان کی ریٹنگ میں کمی کی جا رہی ہے، پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر خطرہ حد تک کم ہو چکے ہیں۔

ایس اینڈ پی کے مطابق پاکستان پر بیرونی ادائیگیوں کا دباؤ مسلسل بڑھ رہا ہے، سیلاب سے پاکستان کی معیشت کو شدید نقصانات پہنچے۔

- Advertisement -

اعلامیہ میں مزید بتایا گیا کہ پاکستان میں مہنگائی بڑھنے کے خدشات ہیں، سال 2023 میں بھی پاکستان میں مہنگی بجلی مزید معاشی مشکلات کا سبب بنے گی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں