پیر, مئی 13, 2024
اشتہار

فرانس میں فائرنگ سے 2 افراد ہلاک

اشتہار

حیرت انگیز

پیرس: فرانس کے دارالحکومت پیرس میں فائرنگ کے واقعے میں دو افراد کی ہلاکت ہوئی ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق فائرنگ کا واقعہ وسطی پیرس میں رونما ہوا، جس کے نتیجے میں دو افراد ہلاک ہوگئے جبکہ پولیس نے جائے واردات سے ایک شخص کو حراست میں لے لیا ہے۔

پولیس حکام کے مطابق فائرنگ کا واقعہ اس وقت پیش آیا جب فرانسیسی دارالحکومت کی سڑکوں پر کرسمس ویک اینڈ کی تیاریاں زور وشور سے جاری ہیں۔

- Advertisement -

مقامی میڈیا رپورٹ کے مطابق فائرنگ کا واقعہ کرد ثقافتی سینٹر کے قریب پیش آیا تاہم یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ ہلاک افراد کون تھے؟۔

 افسوسناک واقعے سے متعلق عینی شاہدین نے بتایا کہ ہم لوگ اپنے کاموں میں مصروف تھے کہ اچانک گولیاں چلنے کی آواز آئیں، یہ بہت خوفناک منظر تھا، ہم شدید خوف محسوس کررہے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: بھارتی فوجی ٹرک خطرناک حادثے کا شکار، تین افسران سمیت 16 فوجی ہلاک

ادھر حکام نے گرفتار مشتبہ شخص کے بارے میں مزید کوئی معلومات جاری نہیں کیں، مقامی میڈیا کے مطابق مبینہ حملہ آور فرانسیسی شہری ہے جس نے ایک سال قبل بھی مہاجرین کے مرکز پر حملہ کیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں