اتوار, مئی 12, 2024
اشتہار

شاہد آفریدی نے تین نوجوان کھلاڑیوں کو ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل کرلیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: عبوری چیف سلیکٹر شاہد خان آفریدی نے تین نوجوان کرکٹرز کو ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل کرلیا۔

سابق کپتان شاہد خان آفریدی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ڈومیسٹک میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے ملتان کے آل راؤنڈر عرفات منہاس، بیٹر باسط علی ڈیرہ مراد جمالی اور فیصل آباد کے فاسٹ بولر محمد ذیشان کو ٹیسٹ اسکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے۔

- Advertisement -

شاہد آفریدی نے کہا کہ ہم ناصرف حال کو دیکھ رہے ہیں بلکہ مستقبل پر بھی نظر رکھے ہوئے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ ان کرکٹرز کو شامل کرنے کا مقصد یہ ہے کہ وہ قومی ٹیم کے اسٹارز کے ساتھ رہیں اور انٹرنیشنل میچز کی تیاری کا طریقہ سیکھ سکیں۔

سابق کپتان نے کہا کہ اگرچہ تینوں کھلاڑی انتخاب کے لیے دستیاب نہیں ہوں گے لیکن یہ اقدام ان کی صلاحیتوں کو بہتر کرنے میں مددگار ثابت ہوگا۔

واضح رہے کہ عرفات منہاس پاکستان جونیئر لیگ (پی جے ایل) کا بہترین آل راؤنڈر قرار پائے تھے جبکہ انہوں نے گوادر شارک کی جانب سے 178 بنائے اور 9 وکٹیں بھی حاصل کی تھیں۔

باسط علی نے پی جے ایل  بہالپور رائلز کی نمائندگی کی تھی انہیں ایونٹ میں 379 رنز بنانے پر بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا، باسط علی نے نومبر میں ملتان میں بنگلہ دیش کے خلاف انڈر 19 سیریز میں بھی شرکت کی تھی۔

یاد رہے کہ پی جے ایل میں محمد ذیشان کو 14 وکٹیں حاصل کرنے پر ٹورنامنٹ کا بہترین بولر قرار دیا گیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں