ہفتہ, مئی 11, 2024
اشتہار

سکھر میں دریائے سندھ کے کنارے 7 سہیلیوں کا تاریخی مزار

اشتہار

حیرت انگیز

صوبہ سندھ کے شہر سکھر میں دریائے سندھ کے کنارے پر واقع سات سہیلوں کا مزار سیاحوں کا مرکز نگاہ تاریخی مقام ہے۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق اس مزار پر کیے گئے خوبصورت اسلامک آرٹ اور یہاں سے لینس داؤن پل کا نظارہ دیکھنے والوں کی آنکھوں کو خیرہ کر دیتا ہے۔

لیکن رواں سال ہونے والی بارشوں کی وجہ سے تفریحی اور تاریخی ورثہ زبوں حالی کا شکار ہو چکا ہے اور حکومت اور متعلقہ اداروں کی جانب سے ان مقامات کی زبوں حالی کو مسلسل نظر انداز کیا جا رہا ہے۔

- Advertisement -

اس وجہ سے ہمارا تاریخی اور قدیمی ورثہ آنے والی نسلوں کے لیے صرف ایک تاریخ بنتا نظر آ رہا ہے۔ سات سہیلیوں جیسے قیمتی ورثے سندھ کی شان ہیں اور ان کی حفاظت اور خیال رکھنا ہم سب کی اولین ذمہ داری ہے۔

مکمل رپورٹ کے لیے ویڈیو ملاحظہ کیجیے: 

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں