13 C
Dublin
اتوار, مئی 12, 2024
اشتہار

کوئی بھی جماعت ٹیکنو کریٹ سیٹ اپ قبول نہیں کرے گی، عبدالقادر مندوخیل

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : پیپلزپارٹی کے رکن قومی اسمبلی عبدالقادر مندوخیل نے کہا ہے کہ ملک کی کوئی بھی سیاسی جماعت ٹیکنو کریٹ سیٹ اپ کو قبول نہیں کرے گی۔

یہ بات انہوں نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام الیونتھ آور میں میزبان وسیم بادامی سے گفتگو کرتے ہوئے کہی، انہوں نے کہا کہ ٹیکنوکریٹ سیٹ اپ کا آئین میں ہی کوئی ذکر نہیں ہے، مختلف شعبوں میں ٹیکنوکریٹس کام کررہے ہیں اور اپنی بات بھی منواتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کے اعلان کے باوجود میں نے کہا تھا یہ اسمبلیاں تحلیل نہیں کرینگے، کیا پرویزالٰہی نے عمران خان کو شٹ اپ کال نہیں دی تھی؟ کیا پرویزالٰہی نے یہ نہیں کہا تھا کہ ہمارے 99فیصد لوگ چاہتے ہیں کہ اسمبلی تحلیل نہ ہو۔

- Advertisement -

عبدالقادر مندوخیل نے کہا کہ ان سب باتوں کے باوجود کوئی کیسے کہہ سکتا ہے کہ پرویزالٰہی اسمبلی تحلیل کرینگے، اسپیکر نے شواہد کی بنیاد پر11ارکان کے استعفے منظور کیے۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ گورنر پنجاب کے آرڈٖر کو عدالت نے تسلیم کیا ہے، گورنر کا دوسرا آرڈر جس میں کابینہ تحلیل کی گئی عدالت نے اس آرڈر کو ختم نہیں معطل کیا ہے۔

کراچی کی سیاست کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ اگر ایم کیوایم کے دھڑے اکٹھے ہورہے ہیں اور اختلاف ختم ہورہے ہیں تو اس میں کیا حرج ہے، اگر بانی ایم کیوایم کی قیادت میں پارٹی متحد ہورہی ہے تو اس میں بھی کوئی حرج نہیں، جتنا بانی ایم کیوایم نے بولا اس سے کہیں زیادہ تو عمران خان بول چکے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں