جمعہ, مئی 24, 2024
اشتہار

بندرگاہوں کی سکیورٹی مزید سخت کرنے کا فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

دہشت گردی کی حالیہ لہر کے پیشِ نظر بندرگاہوں کی سکیورٹی کو مزید سخت کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

ترجمان کراچی پورٹ ٹرسٹ (کے پی ٹی) نے اعلامیہ جاری کر دیا جس میں کہا گیا ہے کہ پورٹ صارفین اور آپریٹرز کی سکیورٹی کو مزید بڑھانے کا فیصلہ ہوا ہے۔

اعلامیہ کے مطابق ملکی معیشت کی نگہبان ہونے کی وجہ سے کراچی بندرگاہ بہت اہمیت کی حامل ہے، بندرگاہ کی حفاظت کے لیے تمام اسٹیک ہولڈرز کو یک جان ہو کر سکیورٹی کا خیال رکھنا ہوگا۔

- Advertisement -

ترجمان نے مزید کہا کہ سکیورٹی سے متعلق ایکسرسائز اور ڈرلز کا اہتمام کے پی ٹی اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مل کر کرتی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں