ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

‘فوری سیکیورٹی نہیں دے سکتے’، وزارت داخلہ کا الیکشن کمیشن کو جواب

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت میں کل بلدیاتی انتخابات کا انعقاد ممکن نہیں، وزارت داخلہ نے الیکشن کمیشن کو آگاہ کردیا۔

حکام وزارت داخلہ کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے کے بعد الیکشن کمیشن کے حکام نے وزارت داخلہ سے رجوع کیا اور عدالتی فیصلے پر تبادلہ خیال کیا۔

وزارت داخلہ کے حکام نے الیکشن کمیشن پر واضح کردیا کہ اسلام آباد میں سیکیورٹی صورتحال پہلے ہی سخت ہے، اتنے مختصر وقت میں پولنگ اسٹیشن کو سیکیورٹی نہیں دے سکتے۔

- Advertisement -

اس سے قبل وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ کل الیکشن کروانے کا عدالتی حکم سر آنکھوں پر لیکن یہ قابلِ عمل نہیں کیوں کہ ایک ہزار پولنگ اسٹیشن کے انتظامات فوری نہیں ہو سکتے۔

یہ بھی پڑھیں:  اسلام آباد میں کل بلدیاتی الیکشن کروانے کا عدالتی حکم قابلِ عمل نہیں، رانا ثنا اللہ

انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں پہلے سے ہی تھریٹ الرٹ ہے، کچھ دنوں قبل دہشت گردی کا واقعہ پیش آ چکا ہے، الیکشن پر ہزاروں لوگ اکٹھے ہوتے ہیں اور ایسے میں دہشت گرد فائدہ اٹھاتے ہیں۔

وفاقی وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن مناسب وقت کا شیڈول جاری کرے گا تو انتظامات ہوں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں