ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

سندھ میں اگلی حکومت پی ٹی آئی بنائے گی، عمران خان

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے دعویٰ کیا ہے کہ سندھ میں اگلی حکومت پی ٹی آئی بنائے گی۔

زمان پارک میں پارٹی کے سوشل میڈیا کارکنوں سے ملاقات کے دوران عمران خان نے کہا کہ میں نے کبھی زندگی میں ہمت نہیں ہاری، انسان کو کسی مقصد کے لیے پیدا کیا گیا ہے، اس مقصد کو پہچانیں اور حاصل کریں۔

عمران خان نے کہا کہ ملکی حالات تباہی کی طرف جا رہے ہیں، جن کے ہاتھ میں باگ ڈور دی گئی ہے وہ معیشت نہیں سنبھال سکتے، ملکی مسائل کا حل نئے انتخابات ہیں۔

- Advertisement -

متعلقہ: مستقبل میں سندھ کے اندر بھی پی ٹی آئی کی حکومت ہوگی، خرم شیر زمان

یاد رہے کہ 5 دسمبر کو عمران خان نے پنجاب میں سیاسی محاذ کھولنے کے بعد سندھ کا رُخ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

اس متعلق ذرائع نے اے آر وائی نیوز کو بتایا تھا کہ عمران خان جنوری میں سندھ کا دورہ کرنے اور بھرپور عوامی مہم شروع کرنے جا رہے ہیں اور اس بات کا فیصلہ پی ٹی آئی کے ارکان سندھ اسمبلی سے ملاقات کے بعد کیا گیا تھا۔

عمران خان سے ملاقات میں ارکان سندھ اسمبلی نے ایوان سے مستعفی ہونے کا کہا جس پر سابق وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ ممبران ابھی انتظار کریں، پہلے پنجاب اور خیبر پختونخوا میں اسمبلی کا فیصلہ کریں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں