جمعہ, مئی 24, 2024
اشتہار

مارکیٹیں جلد بند کرانے کے فیصلہ پر تنظیم تاجران پاکستان کا سخت ردعمل

اشتہار

حیرت انگیز

مرکزی تنظیم تاجران پاکستان نے وفاقی حکومت کی جانب سے توانائی کی بچت کے لیے مارکیٹیں ساڑھے 8 بجے بند کرانے کے فیصلے پر سخت ردعمل کا اظہار کر دیا۔

تنظیم تاجران پاکستان کے صدر کاشف چوہدری نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ کاروباروں کو بند کرنا کسی صورت ممکن نہیں، حکومت کے نمائشی اقدامات سے توانائی کی بچت ممکن نہیں۔

کاشف چوہدری نے خبردار کیا کہ اگر حکومت نے زبردستی دکانیں بند کرانے کی کوشش کی تو مزاحمت ہوگی، حکومت توانائی بچت میں سنجیدہ ہے تو سرکاری سطح پر بجلی کا ضیاع روکے۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ تاجر کاروبار پر بجلی کا استعمال کم کر دیں گے مگر بند نہیں کریں گے، حکومت توانائی کے متبادل ذرائع اختیار کرے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں