اشتہار

وزیراعظم شہبازشریف وفد کے ہمراہ جنیوا پہنچ گئے

اشتہار

حیرت انگیز

جنیوا: وزیر اعظم شہباز شریف اعلی سطحی وفد کے ہمراہ جنیوا پہنچ گئے، جہاں وہ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے ہمراہ پاکستان کی تعمیر نو اور بحالی میں شراکت کے موضوع پر بین الاقوامی کانفرنس کی میزبانی کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم کے وفد میں وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری ، وزیر خزانہ محمد اسحاق ڈار، وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی شیری رحمان، وزیرِ منصوبہ بندی احسن اقبال اور وزیراطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب شامل ہیں۔

وزیر اعظم آج اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرس کے ساتھ مل کر پاکستان کی تعمیر نو اور بحالی میں شراکت کے موضوع پر بین الاقوامی کانفرنس کی میزبانی کریں گے۔

- Advertisement -

پاکستان کانفرنس میں تعمیر نو اور سیلاب سے متاثرہ علاقوں کی بحالی کا فریم ورک پیش کرے گا، اور اس کو عملی جامہ پہنانے کے لیے بین الاقوامی تعاون اور طویل المدتی شراکت داری کی اہمیت پر زور دے گا۔

روانگی سے قبل وزیر اعظم نے اپنی ٹویٹ میں کہا کہ فنڈنگ ​​کے فرق کو پورا کرنا اہم انفراسٹرکچر کی بحالی، زندگی اور معاش کی تعمیر نو اور معیشت کی بحالی کے لیے کلیدی حیثیت رکھتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب اسمبلی کے اجلاس کیلیے (ن) لیگ کی حکمت عملی تیار

انہوں نے کہاکہ لاکھوں پاکستانی جو سیلاب کی وجہ سے تباہی سے متاثر ہوئے ہیں، ہمدردی اور یکجہتی کی تلاش میں ہیں تاکہ وہ بہتر طور پر دوبارہ تعمیر کریں۔

وزیر اعظم نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ ہمارے آج کے اقدامات ہماری آنے والی نسلوں کے لچکدار مستقبل کی تشکیل کریں گے، ہم سیلاب متاثرین کا کیس دنیا کے سامنے پیش کرنے کے موقع سے فائدہ اٹھائیں گے اوراپنی حکومت کے ریلیف اور بحالی کے لئے اٹھائے گئے اقدامات سے بھی شرکاء کو آگاہ کریں گے۔

واضح رہے کہ پاکستان میں گزشتہ سال ستمبر میں مون سون کی ریکارڈ بارشوں اور موسمیاتی تبدیلیوں سے پگھلنے والے گلیشیئرز سےہونے والی تباہی میں تقریباً 80 لاکھ افراد بے گھر ہوگئے اور کم از کم 1,700 افراد جاں بحق ہوئے تھے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں