اتوار, نومبر 3, 2024
اشتہار

بھارتی وزیرخارجہ کے دہشت گردی کے الزامات پر پاکستان کا شدید ردِ عمل

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : پاکستان نے بھارتی وزیرخارجہ کےمتنازع بیان پر شدید ردعمل دیتے ہوئے کہا بھارت کو اپنی ناکامیوں کی ذمہ داری پاکستان پر ڈالنے کی عادت ہے۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر کے پاکستان پر دہشتگردی پھیلانے اور بالاکوٹ حملے پر بیان کے حوالے سے پاکستان کا درعمل سامنے آگیا۔

وزارت خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرا بلوچ نے بھارتی وزیرخارجہ کے بیان کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ بیان بھارتی قیادت کےپاکستان کے بارےمیں جنون کی عکاسی ہے۔

- Advertisement -

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان مخالف جنون ہی انہیں بار بارغیر ذمہ دارانہ بیانات پر مجبور کرتا ہے،بھارت کواپنی ناکامیوں کی ذمہ داری پاکستان پرڈالنے کی عادت ہے۔

زہرا بلوچ نے کہا کہ پاکستان مخالفت بیانات ہندوستانی سیاست میں طے شدہ طریقہ کار بن چکا ہے، مقامی سیاسی فائدے کیلئے پاکستان مخالف جذبات کوہوا دینے کا رواج بند ہونا چاہیے۔

یاد رہے بھارتی وزیر خارجہ نے چنائے میں دوران تقریب پاکستان پر دہشتگردی کے الزامات لگائے تھے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں