بدھ, مئی 22, 2024
اشتہار

’اچھا کیا جو مارا‘ سنجے دت، سلمان خان کی ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

بالی ووڈ کے معروف اداکار سنجے دت اور سلمان خان کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ماضی میں جب اداکار انوپم کھیر نے ایک صحافی کو تھپڑ جڑ دیا تھا تو سلمان خان اور سنجے دت سمیت دیگر نے ان کی حمایت کی تھی جس کے کلپ کی ویڈیو منظرعام پر آگئی۔

سلمان خان کہتے ہیں کہ ’انہوں (انوپم کھیر) نے جو تھپڑ مارا ہے ناں اچھا کیا ہے جو مارا ہے کیونکہ یہ جو عوامی سطح پر ہمیں تھپڑ مار رہے ہیں جو ہماری امیج جو ہم ہیں ہی نہیں وہ دکھا رہے ہیں ۔

- Advertisement -

سنجے دت ویڈیو میں دبنگ خان سے کہتے ہیں کہ ’میں ہوتا تو اسے پھوڑ دیتا۔‘

ویڈیو میں انوپم کھیر اور جیکی شیروف بھی اسی واقعے سے متعلق گفتگو کرتے دکھائی دے رہے ہیں، جیکی نے بھی انوپم کھیر کے تھپڑ مارنے کی حمایت کی۔

انوپم کھیر نے بتایا کہ کس طرح والدین نے انہیں تعلیم دلانے کے لیے جدوجہد کی انہوں نے یہ بھی کہا تھا، آج میری تعلیم، میرے آداب بگڑ گئے ہیں کیونکہ میں نے ایک آدمی کو تھپڑ مارا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ تھیٹر کے لیے ایک سال کی تربیت۔ اور تین سال میں پڑھاتا رہا اور پھر تین سال میں سڑک پر سوتا رہا اور پھر آٹھ سال کا کام وہ اس 20 سال کو ختم کرنا چاہتے ہیں۔

 

Comments

اہم ترین

نعمان ناصر
نعمان ناصرhttps://arynews.tv/
صحافی و بلاگر، 6 سال سے اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں

مزید خبریں