19.8 C
Dublin
اتوار, مئی 19, 2024
اشتہار

بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں پرانا زمانہ لوٹ آیا

اشتہار

حیرت انگیز

بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں پرانا زمانہ لوٹ آیا۔ گیس کی لوڈشیڈنگ کے نتیجے میں لوگ انگیٹھیاں نکالنے پر مجبور ہوگئے۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق پہلے گھروں کو گرم رکھنے کے لیے لکڑی کے اسٹوو اور انکٹھیوں کا استعمال کیا جاتا تھا مگر پھر گیس آئی اور چھا گئی۔

گیس کے استعمال سے جہاں زندگی میں سہولیات ائیں اور لوگ ماضی کو بھول گئے اس ساری صورتِ حال میں بھلا ہو سوئی سدرن گیس کمپنی کا جنہوں نے گیس کی لوڈ شیڈنگ اور پھر مختلف علاقوں سے گیس غائب کر دی اور لوگ ٹھٹھرتی سردی سے بچنے کے طریقے تلاش کرتے اسٹوو تک پہنچ گئے۔

- Advertisement -

لکڑی کے اسٹوو کا استعمال گیس کے ذخائر دریافت ہونے سے پہلے بھی کیا جاتا تھا۔

سوئی سدرن گیس حکام کی مہربانیوں سے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے رہائشی ایک بار پھر اپنے ماضی کی طرف لوٹ رہے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں