اتوار, مئی 12, 2024
اشتہار

پی ٹی آئی نے استعفوں کی واپسی کی درخواست الیکشن کمیشن میں جمع کرا دی

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان تحریک انصاف کے 45 اراکین قومی اسمبلی کے استعفے واپس لینے کے لیے درخواست الیکشن کمیشن میں جمع کرا دی گئی ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما و ایم این ایز عامر ڈوگر اور ریاض فتیانہ نے الیکشن کمیشن حکام سے ملاقات کی اور انہیں پارٹی کے 45 اراکین کے استعفوں کی واپسی کی درخواست جمع کرائی۔

ان کا الیکشن کمیشن حکام سے کہنا تھا کہ ہم 45 اراکین قومی اسمبلی اپنی درخواست واپس لے رہے ہیں۔ اس بابت اسپیکر قومی اسمبلی سیکریٹریت کو بھی آگاہ کردیا ہے۔ اس کے باوجود اگر اسپیکر ہمارے استعفے منظور کرتے ہیں تو ہمیں ڈی نوٹیفائی نہ کیا جائے۔

- Advertisement -

واضح رہے کہ اس سے قبل پی ٹی آئی اراکین اپنے استعفے واپس لینے کی درخواست لے کر اسمبلی سیکریٹریٹ گئے تھے تاہم وہاں اسپیکر کے موجود ہونے پر انہوں نے راجا پرویز اشرف کی رہائشگاہ کا رخ کیا۔

پی ٹی آئی اراکین کی جانب سے اسپیکر کی رہائشگاہ کا رخ کرتے ہی قانون نافذ کرنے والے ادارے حرکت میں آگئے اور انہیں منسٹر انکلیو کے باہر ہی روک دیا گیا تھا جس کے بعد انہوں نے وہاں احتجاج اور دھرنا بھی دیا تھا۔

پولیس سے مذاکرات کے بعد تحریک انصاف کے اراکین قومی اسمبلی نے الیکشن کمیشن آف پاکستان کے دفتر رخ کیا تو یہاں بھی دفتر کا مرکزی دروازہ بند جب کہ وہاں جانے والے راستوں پر خار دار تار ڈال دیے گئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: الیکشن کمیشن کا مرکزی دروازہ بند، راستے پر خاردار تاریں لگا دیں

بعد ازاں پی تی آئی کے دو رہنماؤں کو الیکشن کمیشن کے دفتر بات چیت کے بلایا گیا تو عامر ڈوگر اور ریاض فتیانہ نے اندر جاکر استعفے واپس لینے کی درخواست الیکشن کمیشن حکام کو پیش کی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں