18.5 C
Dublin
اتوار, مئی 12, 2024
اشتہار

نقیب اللہ قتل کیس: ’ملزمان کی بریت فیصلے کو چیلنج کریں گے‘

اشتہار

حیرت انگیز

نقیب اللہ قتل کیس میں مدعی کے وکیل صلاح الدین پنہور نے انسداد دہشتگردی عدالت کے فیصلے کو چیلنج کرنے کا اعلان کردیا۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ اےٹی سی کےفیصلے کیخلاف ہائیکورٹ سے رجوع کریں گے مبینہ پولیس مقابلے کےکیسز میں جرم ثابت کرنامشکل ہوتا ہے۔

وکیل صلاح الدین پنہور نے کہا کہ منحرف گواہان کیخلاف محکمانہ کارروائی نہیں کی گئی گواہان کوعدالتی حکم نامے کے باوجود تحفظ فراہم نہیں کیا گیا۔

نقیب اللہ قتل کیس : مرکزی ملزم راؤ انوار سمیت تمام ملزمان بری

- Advertisement -

انسداد دہشت گردی نے نقیب اللہ قتل کیس میں مرکزی ملزم راؤ انوار سمیت تمام ملزمان بری کردیا اور کہا پراسیکیوشن ملزمان کیخلاف الزامات ثابت کرنے میں ناکام رہی۔

کراچی کی انسداد دہشت گردی کی عدالت میں نقیب اللہ قتل کیس کی سماعت ہوئی تو راؤانوار سمیت دیگر ملزمان کمرہ عدالت میں موجود تھے۔

اس موقع پر جوڈیشل کمپلیکس جیل میں سیکیورٹی کے سخت انتطامات کئے گئے جبکہ غیرمتعلقہ افراد، میڈیا نمائندوں کی عدالتی احاطے میں داخلے پر پابندی ہے۔

عدالت نے کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے مرکزی ملزم راؤ انوار سمیت تمام ملزمان بری کردیا اور کہا پراسیکیوشن ملزمان کیخلاف الزامات ثابت کرنے میں ناکام رہی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں